اسلام آباد۔12نومبر (اے پی پی):کیڈٹ کالج وانا کے اساتذہ اور طالب علم خوارج کے حملے کے بعد بھی بلند حوصلہ اور پُر عزم ہیں۔کیڈٹس نے کہا کہ افغان خوارج کے اس حملے کا مقصد ہماری تعلیم کو نشانہ بنانا تھا ، ہم ڈرے نہیں بلکہ پاک فوج کی مدد سے کامیاب ہوئے۔ کیڈٹس نے یہ بھی کہا کہ ڈرل کے دوران خود کش حملہ ہوا مگر پاک فوج اور ہمارا …
کیڈٹ کالج وانا کے اساتذہ اور طالب علم ،خوارج کے حملے کے بعد بھی بلند حوصلہ اور پُر عزم

مزید خبریں
اسلام آباد۔12نومبر (اے پی پی):کیڈٹ کالج وانا کے اساتذہ اور طالب علم خوارج کے حملے کے بعد بھی بلند حوصلہ اور پُر عزم ہیں۔کیڈٹس نے کہا کہ افغان خوارج کے اس حملے کا مقصد ہماری تعلیم کو نشانہ بنانا تھا ، ہم ڈرے نہیں بلکہ پاک فوج کی مدد سے کامیاب ہوئے۔
کیڈٹس نے یہ بھی کہا کہ ڈرل کے دوران خود کش حملہ ہوا مگر پاک فوج اور ہمارا سٹاف خوارج کے سامنے آ گئے ، خوارج کی یہ کوشش ہمیشہ کی طرح ناکام ہو گی ، مجھے دو خوارج نظر آئے جن پر پاک فوج کے جوان فائرنگ کر رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ آرمی کے جوانوں نے ہمیں کہا کہ پریشان نہیں ہونا ہم آگئے ہیں، خوارج ہماری بلڈ نگ کی جانب بڑھ رہے تھے مگر آرمی کے جوانوں کی بروقت کارروائی نے خوارج کا راستہ روک لیا ، پاک فوج کے جوانوں نے خوارج کو موقع کی ہی نہیں دیا کہ وہ ہم پر فائر کریں۔
کیڈٹس نے مزید کہا کہ خوارج سمجھ رہے تھے کہ حملہ کر کے ہم کامیاب ہو جائیں گے مگر یہ معلوم نہ تھا کہ یہاں پاک فوج موجود ہے، حملے کے دوران کیڈٹس پرجوش اور پاک فوج کے حق میں نعرے لگا رہے تھے، یہاں تک کہ کیڈٹس نے خوارج کے خلاف پتھر بھی اٹھا رکھے تھے ۔








