کے ایس ای 100 انڈیکس 114.43 پوائنٹس کی کمی سے 39872.88 پوائنٹس پر بند

115

کراچی ۔ 28 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 114.43 پوائنٹس کی کمی سے 39872.88 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 34 ارب 93 کروڑ 30 لاکھ 38 ہزار 49 روپے کی کمی جبکہ خرید و فروخت میں بھی 5 کروڑ 54 لاکھ 54 ہزار 130 حصص کی مندی رہی، اسی طرح تجارتی حجم میں 1 ارب 63 کروڑ 7 لاکھ 48ہزار 126 روپے کی کمی رونماءہوئی۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو پی ایس ایکس میں مندی کا رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 114.43 پوائنٹس کی کمی سے 39872.88 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 52.26 پوائنٹس کی مندی سے 21817.88 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 116.33 پوائنٹس کی کمی رونماءہوئی جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 112.89 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی۔