کے ایس ای 100 انڈیکس 698.19 پوائنٹس کے اضافے سے 49455.86 پوائنٹس پر بند

83

کراچی ۔ یکم فروری (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 698.19 پوائنٹس کے اضافے سے 49455.86 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 1 کھرب 26 ارب 41 کروڑ 68 لاکھ 85 ہزار 566 روپے کا اضافہ ہوگیا جبکہ خرید و فروخت میں بھی 3 کروڑ 92 لاکھ 78 ہزار 950 حصص کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح تجارتی حجم میں 1 ارب 60 لاکھ 98 ہزار 429 روپے کا اضافہ رونماءہوا۔ تفصیلات کے مطابق پی ایس ایکس میں گذشتہ دو دن کی مندی سے کاروبار حصص نے نجات حاصل کرلی اور بدھ کو شیئرز مارکیٹ کی سرگرمیوں میں اضافے کے باعث ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس ایک بار پھر49 ہزار پوائنٹس کی بالائی نفسیاتی حد پر بحال ہو گیا۔