
کراچی۔ 16 دسمبر (اے پی پی):دفاعی چیمپئن ڈی ایچ اے دبنگز اور کلفٹن پاپولر نے کراچی ٹیپ بال پریمئر لیگ سیزن تھری کے فائنل میں جگہ بنالی ،معین خان اکیڈمی گرائونڈ میں گزشتہ شب کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں ڈی ایچ اے دبنگز نے ملیر ملنگز کو 101رنز کے بھاری مارجن سے زیر کیا ،ڈی ایچ اے دبنگز نے پہلے کھیلتے ہوئے بغیر کسی نقصان کے118رنز بنائے ،خرم شہزاد نے 26 گیندوں پر 8چھکوں اور پانچ چوکوں کی مدد سے85اور وقاص شیر نے 25رنزبنائے ،جواب میں ملیر ملنگز 74رنز بنا سکی اوراسے 44رنز کا خسارے کا سامنا کرنا پڑا، ایم عمران نے30رنز بنائے، عبدالقادر نے دو وکٹیں لیں،
ڈی ایچ اے دبنگز نے دو سری اننگز میں ارسلان اچھی بٹ کے 35، خرم شہزاد کے27اور وقاص شیر کے25رنز کی بدولت129رنز بنائے اور 173رنز کی مجموعی سبقت حاصل کی، 174رنز کے ہدف کے تعاقب میں ملیر ملنگز72رنز پر ہی ڈھیر ہو گئی،اویس پٹھان22رنز کے ساتھ نمایاں رہے ۔عبدالقادر اور یاسر مشتاق نے دو دو وکھلاڑیوں کو نشانہ بنایا، خرم شہزاد مین آف دی میچ قرار پائے،دوسرے سیمی فائنل میں کلفٹن پاپولر نے لیاری لیجنڈز کو 62رنز سے ہرا کر ٹائٹل میچ کے لئے کوالیفائی کیا ،کلفٹن پاپولر نے پہلے کھیلتے ہوئے 109رنز بنائے ،اسد شاہ نے آٹھ چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے 25گیندوں پر69رنز بنائے، طاہر پنڈی نے 24رنز بنائے ،
لیاری لیجنڈز قاری حمید اللہ کے 47رنز کی بدولت 78رنز بنا سکی اور 31رنز کے خسارے میں رہی ۔فرہاد ابدالی نے دو وکٹیں لیں، کلفٹن پاپولر نے دوسری اننگز میں 131رنز بناکر 162رنز کی مجموعی سبقت حاصل کر لی ،اسد شاہ نے 16گیندوں پر پانچ چھکوں اور تین چوکوں کی مددسے 48اورفہد عالم نے 18گیندوں پر7چھکوں کی مدد سے47رنزبنائے، 163رنز کے ہدف کے تعاقب میں لیاری لیجنڈز 100رنز بنا سکی ،نظار لیفٹی 33اور ذوہیر نصیر28رنز بنا سکے ،عمران مہرو نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔اسد شاہ مرد میدان قرار دئیے گئے۔