اسلام آباد۔10جولائی (اے پی پی):گاڑیوں کی درآمدات میں گزشتہ مالی سال کے دوران اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔پی بی ایس اور سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں گاڑیوں کی درآمدات پر101.47 ملین ڈالرکازرمبادلہ خرچ ہواجومالی سال 2023 کی اسی مدت کے مقابلہ میں 35 فیصدزیادہ ہے، مالی سال 2023 کی اسی مدت میں گاڑیوں کی درآمدات پر75.27 ملین ڈالرکازرمبادلہ خرچ ہواتھا۔ اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ مالی سال کے پہلے 11 ماہ میںبسوں ، ٹرکوں اوردیگرہیوی گاڑیوں کی درآمدات پر64.58 ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہوا جومالی سال 2023 کی اسی مدت کے مقابلہ میں 12.02 فیصدزیادہ ہے،
مالی سال 2023 کی اسی مدت میں بسوں ، ٹرکوں اوردیگر ہیوی گاڑیوں کی درآمدات پر 57.65 ملین ڈالرکازرمبادلہ خرچ ہواتھا۔ اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں موٹرکاروں کی درآمدات پر35.044 ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواجومالی سال 2023 کی اسی مدت کے مقابلہ میں 124.31 فیصدزیادہ ہے، مالی سال 2023 کی اسی مدت میں موٹرکاروں کی درآمدات پر15.62 ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواتھا۔اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں موٹرسائیکلز کی درآمدات پر1.849 ملین ڈالرکازرمبادلہ خرچ ہواجومالی سال 2023 کی اسی مدت کے مقابلہ میں 8 فیصدکم ہے، مالی سال 2023 کی اسی مدت میں موٹرسائیکلز کی درآمدات کاحجم 1.995 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔