لندن۔10جولائی (اے پی پی):کوکو گف اور ان کی ہم وطن جوڑی دار جسیکا پیگولا پر مشتمل امریکی جوڑی رواں سال کے تیسرے گرینڈ سلام ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے خواتین کے ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئی ۔ کوکوگف اور جسیکا پیگولا پر مشتمل امریکی جوڑی نے ویمنز ڈبلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل میچ میں سیرا ایرانی اور ان کی ہم وطن جوڑی دار جیسمین پاؤلینی …
کوکو گف اور جسیکا پیگولا ومبلڈن اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز میں داخل

مزید خبریں
لندن۔10جولائی (اے پی پی):کوکو گف اور ان کی ہم وطن جوڑی دار جسیکا پیگولا پر مشتمل امریکی جوڑی رواں سال کے تیسرے گرینڈ سلام ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے خواتین کے ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئی ۔ کوکوگف اور جسیکا پیگولا پر مشتمل امریکی جوڑی نے ویمنز ڈبلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل میچ میں سیرا ایرانی اور ان کی ہم وطن جوڑی دار جیسمین پاؤلینی پر مشتمل اٹالین جوڑی کو شکست دی ۔
انگلینڈ کے دارالحکومت لندن میں جاری رواں سال کے تیسرے گرینڈ سلام ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں کانٹے دار مقابلے جاری ہیں جس کے خواتین کے ڈبلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل میچ میں کوکو گف اور ان کی ہم وطن جوڑی دار جسیکا پیگولا پر مشتمل امریکی جوڑی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف سیرا ایرانی اور ان کی ہم وطن جوڑی دار جیسمین پاؤلینی پر مشتمل اٹالین جوڑی کو سٹریٹ سیٹس میں 2-6 اور 4-6سے نہ صرف شکست دی بلکہ میگا ایونٹ میں خواتین کے ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔کوکو گف اور ان کی ہم وطن جوڑی دار جسیکا پیگولا پر مشتمل امریکی جوڑی کا کوارٹر فائنل میچ میں مقابلہ چائینز تاپئے کی ٹینس کھلاڑی ہیش سو وائی اور ان کی بیلجیم کی جوڑی دار ایلیس مرٹینز پر مشتمل ٹاپ سیڈڈ جوڑی سے ہوگا۔








