گاڑیوں کے پرکشش نمبروں کے حصول کیلئے ای آکشن ایپ اور ویب پورٹل پر رجسٹریشن کا آغاز

گاڑیوں کے پرکشش نمبروں کے حصول کیلئے ای آکشن ایپ اور ویب پورٹل پر رجسٹریشن کا آغاز

لاہور۔1اکتوبر (اے پی پی):گاڑیوں کے پرکشش نمبروں کے حصول کیلئے ای آکشن ایپ اور ویب پورٹل پر رجسٹریشن کا آغاز ہو گیاہے۔شہری ای آکشن کیلئے گھر بیٹھے آن لائن رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔ای آکشن میں موٹر سائیکل،موٹر کار اور کمرشل گاڑیوں کے نمبرز شامل ہیں۔اس حوالے سے چیئرمین پی آئی ٹی بی فیصل یوسف نے کہا کہ ای آکشن کے ذریعے گاڑیوں کے پرکشش نمبروں کا حصول مزید آسان ہو گیاہے۔

ای آکشن پی آئی ٹی بی اور پنجاب ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا شہریوں کی سہولت کیلئے اہم اقدام ہے۔سسٹم کے ذریعے عوام کو گھر بیٹھے گاڑی کے پسندیدہ نمبر کی آن لائن نیلامی میں حصہ لینے کی سہولت دی گئی ہے۔ای آکشن ایپ پر کامیاب بولی دہندگان کی تفصیلات بھی دیکھی جا سکیں گی۔انہوں نے کہا کہ آن لائن نیلامی سے گاڑیوں کے نمبروں کے حصول کا عمل مزید شفاف اور آسان ہو گیا ہے۔

مزید خبریں