مظفر آباد (اے پی پی) آزاد جموں و کشمیر کے صدر ڈاکٹر محمد نجیب خان سے سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردار عتیق احمد خان نے ملاقات کی ۔ملاقات کے دوران آزادکشمیر کی سیاسی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا
آزاد جموں و کشمیر کے صدر ڈاکٹر محمد نجیب خان سےسردار عتیق احمد خان کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

مزید خبریں
مظفر آباد۔ 01 اکتوبر (اے پی پی):مظفر آباد (اے پی پی) آزاد جموں و کشمیر کے صدر ڈاکٹر محمد نجیب خان سے سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردار عتیق احمد خان نے ملاقات کی ۔ملاقات کے دوران آزادکشمیر کی سیاسی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردار عتیق احمد خان نے صدر ریاست کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔اس موقع پر صدر ڈاکٹر محمد نجیب خان نے کہا کہ آزادجموں و کشمیر میں سیاسی رواداری ،جمہوری تسلسل کا نتیجہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں سب سے پہلے تحریک آزادی پر فوکس کرنا ہے وہ لاکھوں کشمیری جو سبز ہلالی پرچم کی محبت میں شہید ہوے ان کے مشن کو مکمل کرنا ہے اور اپنے آباء واجداد کی اس قرارداد الحاق پاکستان کو شرمندہ تعبیر کرتے ہوے ریاست جموں و کشمیر کا الحاق پاکستان سے کرنا ہے
انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں ،رہنماؤں اور رائے عامہ کے لیڈروں کو چاہیے کہ وہ اس ایک نکتے پر مشترکہ حکمت عملی سے آگے بڑھیں تاکہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی جو دھجیاں اڑا رہا ہے اسے پوری دنیا کے سامنے آشکار کیا جا سکے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی جو سیاسی ،اخلاقی اور سفارتی مدد کر رہا ہے اس پر کشمیری اپنے پاکستانی بھائیوں اور بہنوں کے مشکور ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج کشمیریوں کی محافظ ہے اور اس جری اور بہادر فوج کی وجہ سے لائن آف کنٹرول پر رہنے والے کشمیری اور ریاست بھر میں رہنے والے کشمیری بھارت کی جارحیت سے محفوظ ہیں ۔اس موقع پر سردار عتیق احمد خان نے بھی مسئلہ کشمیر کو بھرپور انداز میں اجاگر کرنے کے لئے مل کر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور صدر ریاست کو اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔







