اسلام آباد۔27جنوری (اے پی پی):وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا کا پانچواں بڑا ملک ہے اور امن و امان کے لحاظ سے لاہور لندن سے زیادہ محفوظ ہے، گاڑیوں کے کالے شیشوں پر 50 ہزار روپے جرمانے کا قانون موجود ہے کیونکہ اب یہ ضرورت کے بجائے ایک فیشن بن چکا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ …
گاڑیوں کے کالے شیشوں پر 50 ہزار روپے جرمانے کا قانون موجود ہے ، طلال چوہدری

مزید خبریں
اسلام آباد۔27جنوری (اے پی پی):وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا کا پانچواں بڑا ملک ہے اور امن و امان کے لحاظ سے لاہور لندن سے زیادہ محفوظ ہے، گاڑیوں کے کالے شیشوں پر 50 ہزار روپے جرمانے کا قانون موجود ہے کیونکہ اب یہ ضرورت کے بجائے ایک فیشن بن چکا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔
وزیر مملکت نے کہا کہ 10 سال قبل جاری ہونے والے سرٹیفکیٹس کا غلط استعمال کیا گیا، لوگ اب اسکن کی بیماری کا بہانہ بنا کر کالے شیشے استعمال کرتے ہیں حالانکہ ایکسائز ایکٹ کے تحت ان کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کمیٹی سے استدعا کی کہ کالے شیشوں کے حوالے سے وفاق اور صوبوں میں کوئی متفقہ پالیسی نہیں ہے، اس لیے کمیٹی ہمیں گائیڈ کرے۔
طلال چوہدری نے مزید کہا کہ دہشت گرد اب پستول کے بجائے سوشل میڈیا کا سہارا لے رہے ہیں اور ملک کے خلاف منفی ٹرینڈز کا حصہ بننے والوں کو قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔اجلاس کے دوران چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ جب تک کوئی حتمی پالیسی نہیں بنتی، شہریوں پر بھاری جرمانے عائد کرنا مناسب نہیں ہے۔
انہوں نے تجویز دی کہ اگر کوئی سکیورٹی یا شوق کی خاطر کالے شیشے رکھنا چاہتا ہے تو اس سے اضافی فیس وصول کی جائے۔اجلاس میں سینیٹر ثمینہ ممتاز اور سینیٹر طلحہ محمود نے ملک میں سیکیورٹی کی صورتحال اور پولیس کی کارکردگی پر تحفظات کا اظہار کیا۔
سینیٹر طلحہ محمود نے کہا کہ ملک کے مختلف حصوں میں امن و امان کے سنگین مسائل ہیں جنہیں نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ وزیر مملکت نے جواب دیا کہ ریپ جیسے واقعات پوری دنیا میں ہوتے ہیں لیکن پاکستان کی مجموعی صورتحال بین الاقوامی شہروں کے مقابلے میں بہتر ہے۔







