گداگری کےخلاف آپریشن کی نواحی علاقوں تک توسیع، 40بھکاری تحویل میں لے لئے گئے

91

پشاور۔ 08 فروری (اے پی پی):کمشنرپشاورڈویژن ریاض خان محسود کی زیرنگرانی پیشہ ورگداگروں کے خلاف آپریشن جاری ہے، مڈ نائٹ آپریشن کے دوران مزید 40 پیشہ ور گداگروں کو تحویل میں لے لیا گیا جن میں17 خواتین ،7 مرد اور16 کم عمربچے شامل ہیں، بچوں کو فلاحی ادارے زمنگ کورمنتقل کردیا گیا جہاں پران کی مفت تعلیم و تربیت اوررہائش کا بندوست کیا گیا ہے۔

کمشنر پشاورکی زیرصدارت گداگروں کے خلاف آپریشن کے جائزہ اجلاس کے دوران انکشاف کیا گیا تھا کہ گرفتاری کے خوف سے گداگروں نے نواحی علاقوں کا رخ کیا تھا جن سے نواحی علاقوں کے لوگ پریشان تھے جس پر کمشنر پشاورنے گداگری کے خلاف آپریشن کو شہری علاقوں کے ساتھ ساتھ نواحی علاقوں تک توسیع کے احکامات جاری کئے تھے۔ آپریشن ہفتہ وارچھٹی کے روز بھی جاری رہے گا ۔