گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال2016-17 ء میں ستمبر کے دوران پھلوں کی قومی برآمدات میں 71 فیصد کا نمایاں اضافہ

136

اسلام آباد ۔ 5 نومبر (اے پی پی) گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال2016-17 ء میں ستمبر کے دوران پھلوں کی قومی برآمدات میں 71 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمارکے مطابق گذشتہ مالی سال میں ستمبر2015ء کے دوران پھلوں کی ملکی برآمدات کا حجم 17.6 ملین ڈالر رہا تھا جبکہ جاری مالی سال میں ستمبر2016ء کے دوران پھلوں کی برآمدات کا حجم 30 ملین ڈالر تک بڑھ گیا۔