گذشتہ مالی سال 2018ءکے دوران سیمنٹ کی مقامی صنعت کے بعداز ٹیکس منافع میں 4 فیصد کی کمی واقع ہونے سے شعبہ کا منافع 56 ہزار 881 ملین روپے تک کم

اسلام آباد ۔ 5 اکتوبر (اے پی پی) گذشتہ مالی سال 2018ءکے دوران سیمنٹ کی مقامی صنعت کے بعداز ٹیکس منافع میں 4 فیصد کی کمی واقع ہونے سے شعبہ کا منافع 56 ہزار 881 ملین روپے تک کم ہو گیا جبکہ مالی سال 2017ءکے دوران سیمنٹ انڈسٹری نے 59 ہزار 191 ملین روپے کا بعداز ٹیکس منافع کمایا تھا۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کی رپورٹ کے مطابق …

اسلام آباد ۔ 5 اکتوبر (اے پی پی) گذشتہ مالی سال 2018ءکے دوران سیمنٹ کی مقامی صنعت کے بعداز ٹیکس منافع میں 4 فیصد کی کمی واقع ہونے سے شعبہ کا منافع 56 ہزار 881 ملین روپے تک کم ہو گیا جبکہ مالی سال 2017ءکے دوران سیمنٹ انڈسٹری نے 59 ہزار 191 ملین روپے کا بعداز ٹیکس منافع کمایا تھا۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ مالی سال 2018ءکے دوران سیمنٹ کی مقامی صنعت میں سے اٹک سیمنٹ کے خالص منافع میں سب سے زیادہ 45 فیصد کا اضافہ ہوا اور کمپنی کا بعداز ٹیکس منافع 3034 ملین روپے کے مقابلہ میں 4400 ملین روپے تک بڑھ گیا جبکہ فوجی سیمنٹ کا خالص نفع دوران سال 31 فیصد تک بڑھنے سے 2613 ملین روپے کے مقابلہ میں 3429 ملین روپے تک بڑھ گیا جبکہ ڈی جی خان سیمنٹ نے گذشتہ مالی سال کے دوران 11 فیصد زائد خالص نفع کمایا اور کمپنی کا بعداز ٹیکس منافع 7975 ملین روپے کے مقابلہ میں 8838 ملین روپے تک بڑھا ہے۔

مزید خبریں