گذشتہ پانچ سال کے دوران خام روئی کی عالمی تجارت میں پاکستان کا تجارتی خسارہ 3 ارب 67 کروڑ 98 لاکھ 94 ہزار ڈالر رہا

143
Pakistan Cotton Yarns Association
Pakistan Cotton Yarns Association

اسلام آباد ۔14 ستمبر(اے پی پی) گذشتہ پانچ سال کے دوران خام روئی کی عالمی تجارت میں پاکستان کا تجارتی خسارہ 3 ارب 67 کروڑ 98 لاکھ 94 ہزار ڈالر رہا ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے اعدادوشمار کے مطابق پانچ سال کے دوران پاکستان نے مجموعی طور پر 4 ارب 21 کروڑ 55 لاکھ 69 ہزار ڈالر کی خام روئی درآمد کی جبکہ قومی برآمدات کا حجم 53 کروڑ 56 لاکھ 73 ہزار ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ایس بی پی کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 2014ءکے دوران خام روئی کی درآمدات 53 کروڑ 21 لاکھ 56 ہزار ڈالر جبکہ برآمدات 20 کروڑ 81 لاکھ 71 ہزار ڈالر اور خسارہ 32 کروڑ 39 لاکھ 85 ہزار ڈالر رہا ہے۔