26 C
Islamabad
منگل, جون 3, 2025
ہومعلاقائی خبریںگذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں 1301ٹریفک حادثات میں 06افراد جاں...

گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں 1301ٹریفک حادثات میں 06افراد جاں بحق1532 ہوئے، ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ

- Advertisement -

لاہور۔31مئی (اے پی پی):گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں 1301ٹریفک حادثات میں 6افراد جاں بحق1532زخمی ہوگئے۔ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1301ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 667افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔865معمولی زخمیوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں نے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کی۔ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (76فیصد)موٹر سائیکل حادثات کی ہے۔

ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 821ڈرائیوز،53کم عمرڈرائیور، 568مسافراور150پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ212ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی دارالحکومت256متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد100حادثات میں 128متاثرین کے ساتھ دوسر ے،

- Advertisement -

ملتان78حادثات میں 87متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل 1539متاثرین میں 1227مرد اور312خواتین شامل ہیں ۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 1271موٹرسائیکل،80آٹورکشے،151کاریں،21وین،07مسافر بسیں،27ٹرک اور108دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=603865

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں