اسلام آباد۔9نومبر (اے پی پی):نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سنٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس کے حوالے سے تازہ ترین اعداد وشمار جاری کر دیئے ہیں۔سوموار کو این سی او سی سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 1 ہزار 650 مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آئے اور 9 افراد اس وائرس سے جاں بحق ہوئے جن میں سے 8 افراد ہسپتالوں میں اور …
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 1 ہزار 650 ٹیسٹ مثبت، 9 افراد جاں بحق،19 کے 33 ہزار 340 ٹیسٹ کیے گئے ، این سی او سی
مزید خبریں
اسلام آباد۔9نومبر (اے پی پی):نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سنٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس کے حوالے سے تازہ ترین اعداد وشمار جاری کر دیئے ہیں۔سوموار کو این سی او سی سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 1 ہزار 650 مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آئے اور 9 افراد اس وائرس سے جاں بحق ہوئے جن میں سے 8 افراد ہسپتالوں میں اور 1 مریض گھروں میں قرنطینہ کے دوران جاں بحق ہوئے۔گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 33 ہزار 340 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 14 ہزار 343, پنجاب میں 9 ہزار 406, خیبرپختونخوا میں 4 ہزار 52, اسلام آباد میں 4 ہزار 65, بلوچستان میں 634,گلگت بلتستان میں 379, آزاد کشمیر میں 461 ٹیسٹ شامل ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 3 لاکھ 18 ہزار 881 ہو چکی ہے۔آزاد کشمیر,گلگت بلتستان اور بلوچستان میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹرز پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کوروناکووڈ۔19 کے لیے مختص 1 ہزار 856 وینٹیلیٹرز پر کووڈ۔19 کے 155 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 18 ہزار 981 ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 لاکھ 44 ہزار 839 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 4 ہزار 758, بلوچستان میں 16 ہزار 106 , گلگت بلتستان میں 4 ہزار 366، اسلام آباد میں 21 ہزار 861, خیبر پختونخوا میں 40 ہزار 657، پنجاب میں 1 لاکھ 6 ہزار 922 اور سندھ میں 1 لاکھ 50 ہزار 169 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 6 ہزار 977 ہے جن میں سے سندھ میں 2 ہزار 684 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 4 مریض ہسپتالوں میں جبکہ 1 مریض گھر میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوا، پنجاب میں 2 ہزار 408 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1 مریض ہسپتال میں اس وائرس سے جاں بحق ہوا،خیبر پختونخوا میں 1 ہزار 288،اسلام آباد میں کل 241 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 3 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،بلوچستان میں 154 اموات، گلگت بلتستان میں 93 اموات، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 109 اموات ہو چکی ہیں۔اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 47 لاکھ 9 ہزار 603 ٹیسٹس کیے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں کووڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 736 ہسپتالوں میں 1 ہزار 107 مریض زیر علاج ہیں۔







