گراں پری حسن II اوپن ٹینس ،رابرٹو کاربیلیس بینانے مینز سنگلز ٹائٹل جیت لیا

Open Tennis Women's Singles Semi-Finals
Open Tennis Women's Singles Semi-Finals

رباط۔10اپریل (اے پی پی): ہسپانوی ٹینس کھلاڑی رابرٹو کاربیلیس بینا نے اے ٹی پی مراکش گراں پری حسن II اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا ۔30 سالہ سپینش فاتح کھلاڑی نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں فرانسیسی حریف کھلاڑی الیگزینڈر مولر کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

اے ٹی پی مراکش گراں پری حسن II اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے مراکش میں جاری ہیں جس میں شائقین ٹینس کو کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ مردوں کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں ہسپانوی ٹینس کھلاڑی رابرٹو کاربیلیس بینا نے سخت مقابلے کے بعد حریف فرانسیسی کھلاڑی الیگزینڈر مولر کو 6-4، 6-7(3-7) اور 2-6 سے ہرا کراے ٹی پی مراکش گراں پری حسن II اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ \932