گرمی کی شدت میں مزیداضافہ، ہیٹ ویوکا الرٹ جاری

138
گرمی کی شدت میں مزیداضافہ، ہیٹ ویوکا الرٹ جاری

بہاول پور16 مئی (اے پی پی):ڈیزاسٹرمینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب کی جانب سے سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ،سیکرٹری ماحولیات، ڈی جی ریسکیو1122 سمیت صوبہ بھرکے ڈپٹی کمشنرز کوجاری کردہ مراسلے میں بتایاگیاہے کہ گرمی کی شدت میں مزیداضافے کاخطرہ ہے جوکہ انسانی زندگیوں اورصحت پراثراندازہوسکتی ہے۔

بتایاگیاہے کہ پنجاب میں بہاولپوراوررحیم یارخان گرمی کی شدت سے زیادہ متاثرہونیوالے اضلاع ہیں لہٰذا اس کے تدارک کیلئے ہنگامی بنیادوں پرفوری انتظامات کئے جائیں۔ شہریوں کم سے کم گھروں سے باہرنکلنے کی ہدایت کی جائے دوسری طرف گرمی کی شدت میں اضافے کے اثرات سکولوں میں پڑھنے والے بچوں پربھی ظاہرہوناشروع ہوگئے ہیں۔

زرائع کے مطابق گرمی کی شدت میں اضافے کی وجہ سے سکولوں میں اکثر بچوں کے بے ہوش کے واقعات بھی سامنے آرہے ہیں جس کی وجہ سے والدین میں سخت پریشانی پائی جاتی ہے۔

اس صورتحال کے پیش نظر والدین نے وزیراعلیٰ پنجاب،وزیرتعلیم پنجاب اورسیکرٹری تعلیم پنجاب سے پرزورمطالبہ کیاہے کہ موجودہ گرمی کی شدت میں اضافے کوسامنے رکھتے ہوئے معصوم بچوں کی صحت اورزندگی کومحفوظ بنانے کیلئے گرمیوں کی تعطیلات ہرصورت میں یکم جون سے کی جائیں۔