گروپ نے اپنے 22ویں اجلاس میں پاکستان کی تیسری میچوئل اویلوایشن رپورٹ ایڈاپٹ کر لی ہے، وزارت خزانہ

اسلام آباد ۔ 23 اگست (اے پی پی) وزارت خزانہ نے فنانشنل ایکشن ٹاسک فورس کے ایشیاء پیسیفک گروپ (اے پی جی) کی جانب سے پاکستان کو بلیک لسٹ قرار دینے کے بھارتی میڈیا کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے اس حوالہ سے شائع ہونے والی خبروں کو غلط اور بے بنیاد قرار دیا ہے۔ جمعہ کو جاری ایک وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ ایشیاء پیسیفک گروپ نے …

اسلام آباد ۔ 23 اگست (اے پی پی) وزارت خزانہ نے فنانشنل ایکشن ٹاسک فورس کے ایشیاء پیسیفک گروپ (اے پی جی) کی جانب سے پاکستان کو بلیک لسٹ قرار دینے کے بھارتی میڈیا کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے اس حوالہ سے شائع ہونے والی خبروں کو غلط اور بے بنیاد قرار دیا ہے۔ جمعہ کو جاری ایک وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ ایشیاء پیسیفک گروپ نے 18 تا 23 اگست کو آسٹریلیا میں منعقد ہونے والے اپنے 22ویں اجلاس میں پاکستان کی تیسری میچوئل اویلوایشن رپورٹ ایڈاپٹ کر لی ہے اور پاکستان کو اے پی جی کے میچوئل اویلوایشن پروسیجرز کے مطابق اس کے مزید فالواپ کا کہا گیا ہے۔ وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ اے پی جی کے میچوئل اویلوایشن پروسیجرز کے تیسرے دور کے تحت پاکستان اے پی جی کو سہ ماہی بنیادوں پر فالو اپ رپورٹس پیش کرے گا۔ وزارت خزانہ نے مزید کہا ہے کہ پاکستان کو بلیک لسٹ قرار دینے سے متعلق میڈیا رپورٹس غلط اور بے بنیاد ہیں۔

مزید خبریں