گرین پاکستان وژن کے تحت یوم آزادی پر خصوصی شجرکاری مہم کا آغاز کیا جائے گا

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی قیادت میں گرین پاکستان وژن کے تحت یوم آزادی (14 اگست) پر خصوصی شجرکاری مہم کا آغاز کیا جائے گا

ایبٹ آباد۔ 10 اگست (اے پی پی):وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی قیادت میں گرین پاکستان وژن کے تحت یوم آزادی (14 اگست) پر خصوصی شجرکاری مہم کا آغاز کیا جائے گا۔ شجرکاری مہم کے تحت صوبہ بھر میں 14 لاکھ سے زائد پودے لگائے جائیں گے، 44 مقامات، 15 اضلاع اور 18 فارسٹ ڈویژنز میں بیک وقت شجرکاری مہم شروع کی جائے گی، 1469 ایکڑ رقبہ پر شجرکاری کی جائے گی۔

تمام انتظامات مکمل کئے جا رہے ہیں تاکہ یوم آادی کو سبز اور پائیدار پاکستان کے عزم کے ساتھ منایا جا سکے۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ بھی 14 اگست یوم آزادی کے موقع پر پودا لگا کر آزادی کا جشن منائیں کیونکہ درخت ہماری آنے والی نسلوں کے محفوظ اور روشن مستقبل کی ضمانت ہیں۔

مزید خبریں