اسلام آباد۔27دسمبر (اے پی پی):وفاقی حکومت نے ملک بھر کے مختلف حصوں میں خدمات سرانجام دینے کے لئے گریڈ 19 کے افسران کے لئے لازمی تربیت کے 35 واں سینئر منیجمنٹ کورس کا شیڈول جاری کر دیا ہے، یہ کورس اسلام آباد ،لاہور اور پشاور میں 25 مارچ سے 14 جولائی 2024 تک ہوگا ۔
اسٹبلیشمنٹ ڈویژن سے سے جاری آفس میمورنڈم کے مطابق 35 واں سینئر منیجمنٹ کورس 25 مارچ کو شروع ہورہا ہے تمام متعلقہ حکام کو آگاہ کیا گیا ہے کہ وہ اپنے اپنے افسران کی نامزدگیاں 10 فروری تک اسٹبلشمنٹ ڈویژن کو ارسال کریں ۔ اس کورس کے لئے گریڈ 19 میں مستقل افسران کی نامزدگی کو لازمی قرار دیا گیا ہے ، ڈیپوٹیشن پر موجود افسران اس کورس کے لئے اہل تصور نہیں ہونگے ۔