گریگور دیمتروف کا برسبین انٹرنیشنل ٹینس مینز سنگلز کا فاتحانہ آغاز

124

برسبین۔31دسمبر (اے پی پی):بلغاریہ کے ٹینس سٹار اور دفاعی چیمپئن ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ گریگور دیمتروف اے ٹی پی برسبین انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئے ۔ 33 سالہ بلغارین کھلاڑی گریگور دیمتروف نے مینز سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں حریف جرمن کھلاڑی یانک ہنف مین کو شکست دے کر اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

اے ٹی پی برسبین انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ آسٹریلیا کے مشہور شہر برسبین میں شروع ہوچکا ہے جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں ۔

منگل کو کھیلے گئے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں بلغاریہ کے ٹینس سٹار ،دفاعی چیمپئن اور ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ گریگور دیمتروف نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف جرمن کھلاڑی یانک ہنف مین کو ٹائی بریک پر سٹریٹ سیٹس میں 6-7(5-7) اور 3-6سے ہرا کر ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

گریگور دیمتروف کا دوسرے رائونڈ میں مقابلہ وائلڈ کارڈ پر انٹری حاصل کرنے والے آسٹریلوی کھلاڑی الیگزینڈر وکیک سے ہوگا۔