گریگور دیمتروف کی پیش قدمی جاری،برسبین انٹرنیشنل ٹینس مینز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے

47
Brisbane Open Tennis Tournament

برسبین۔5جنوری (اے پی پی):بلغاریہ کے ٹینس سٹار اور ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ گریگور دیمتروف اے ٹی پی برسبین انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے ۔ 32 سالہ بلغارین کھلاڑی گریگور دیمتروف نے مینز سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں حریف آسٹریلوی کھلاڑی رنکی ہیجیکتا کو شکست دے کر اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

رواں سال کا پہلا اے ٹی پی برسبین انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ آسٹریلیا کے مشہور شہر برسبین میں شروع ہوچکا ہے جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں ۔ جمعہ کو کھیلے گئے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں بلغاریہ کے ٹینس سٹار اور ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ گریگور دیمتروف نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف آسٹریلوی کھلاڑی رنکی ہیجیکتا کو سٹریٹ سیٹس میں 1-6 اور 4-6سے ہرا کر ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا