گزشتہ دو برسوں کے دوران ٹیکس نادہنگان سے انکم ٹیکس کی مد میں 87838.148 ملین، سیلز ٹیکس کی مد میں 22790.057 ملیں روپے ریکوریاں کی گئیں

اسلام آباد ۔ 30 جنوری (اے پی پی) گزشتہ دو برسوں کے دوران فیڈرل بورڈآف ریونیو نے ٹیکس نادہنگان کے خلاف موثرکارروائیاں کی ہیں جبکہ ٹیکس نیٹ میں اضافے کیلئے بھی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق مالی سال 2015-16ءمیں انکم ٹیکس کے 39302، سیلز ٹیکس کے 5822 اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کے 49 نادہندگان کے خلاف کارروائیاں کی گئیں اور ان سے بالترتیب 87838.148 ملین روپے، …

اسلام آباد ۔ 30 جنوری (اے پی پی) گزشتہ دو برسوں کے دوران فیڈرل بورڈآف ریونیو نے ٹیکس نادہنگان کے خلاف موثرکارروائیاں کی ہیں جبکہ ٹیکس نیٹ میں اضافے کیلئے بھی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق مالی سال 2015-16ءمیں انکم ٹیکس کے 39302، سیلز ٹیکس کے 5822 اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کے 49 نادہندگان کے خلاف کارروائیاں کی گئیں اور ان سے بالترتیب 87838.148 ملین روپے، 22790.057 ملیں روپے اور 88.69 ملین روپے کی ریکوریاں کی گئیں۔ اسی طرح مالی سال 2016-17ءمیں انکم ٹیکس کے 45559، سیلزٹیکس کے 8482اورفیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کے 15نادہندگان کے خلاف کارروائیاں کی گئیں اوران سے بالترتیب 92655.02، 17435.28 اور 4.79 ملین روپے کی ریکوریاں کی گئیں۔