گزشتہ سال سیلاب میں پی ڈی ایم اے سمیت تمام متعلقہ اداروں نے بہترین کام کیا،خواجہ سلمان رفیق
گزشتہ سال سیلاب میں پی ڈی ایم اے سمیت تمام متعلقہ اداروں نے بہترین کام کیا،خواجہ سلمان رفیق

مزید خبریں
لاہور۔4جولائی (اے پی پی):صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے ڈیزاسٹرمینجمنٹ خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ گزشتہ سال 2025 کے سیلاب میں پی ڈی ایم اے سمیت تما م متعلقہ اداروں نے بہترین انداز میں کام کیا۔ان خیا لات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز یہاں پی ڈی ایم اے ویئر ہائوس جلو موڑ فلڈ ریلیف ایکویپمنٹ ڈسٹریبیوشن کی تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ ہم پی ڈی ایم اے کے ساتھ دو سال سے کام کر رہے ہیں،ڈی جی عمر جاویداس کو لیڈ اور وہ بہترین انداز میں کام کررہے ہیں۔خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ وزیر اعلیٰ مر یم نواز نے 2025 میں تمام صورتحال کومسلسل مانیٹر کیا ، میڈیا نے بھی ہمیں بہت گائیڈ کیا۔
انہوں نے کہا کہ ریسکیو1122 بہترین انداز میں کام کررہی ہے، گزشتہ سال سیلاب میں ریسکیو ٹیموں نے اپنی جان پر کھیل کر لو گوں کی زندگیوں کو بچا یا،گزشتہ سال دریا میں جوں جوں پانی آرہا تھا تو صورتحال عجیب ہورہی تھی۔ انہوں نے کہا کہ لگ رہا ہے کہ گزشتہ سال سے رواں سال سیلاب کی صورتحال کم ہوگی، تا ہم کسی بھی ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پی ڈی ایم اے مزید سامان خرید رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے سیلاب کے بعد اکتوبر کے بعد میٹنگز جاری رکھیں، ہم واکی ٹاکی سسٹم بہتر کر اور ڈرونز لے کر آرہے ہیں تاکہ لوگوں کی زندگیوں کو بچایا جاسکے۔
انہوں نے مزید کہاکہ ہم خود ہروقت فیلڈ میں موجود ہوں گے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے عمر جاوید نے تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ وہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق مسلسل کام کررہے ہیں،اس مرتبہ پچھلی مرتبہ سے زیادہ تیاری کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دریا کے ارد گرد رہنے والے لوگوں کی میپنگ کی اور ریکارڈ مرتب کر لیاہے، اسی طرح پورے پنجاب میں ویئر ہائوسز بنارہے ہیں اوراس مرتبہ ایسی کئی جگہیں ہوں گی جہاں سے ریسکیو کا کام بہتر انداز میں کرسکیں گے۔
انہوں نے کہا کہ وہ کوشش کررہے ہیں کہ لوگوں تک انفارمیشن بر وقت پہنچے۔پچھلی مرتبہ جو مشکلات تھی کابینہ کمیٹی نے مہربانی کی اور ہماری کمی کو پورا کیا ،اللہ تعالی سے یہی دعا ہے کہ سب کی حفاظت فرمائے۔ سیکرٹری ایمرجنسی رضوان نصیر نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ 2025 میں ہم نے بڑا سیلاب دیکھا،اس وقت یہ بڑا چیلنج تھا کہ دو اعشاریہ پانچ ملین لوگوں اور تیس لاکھ جانوروں کو کیسے نکا لا جا ئے، اور پھر آپ سب کے تعاون سے ان کو نکالا گیا۔
انہوں نے کہا کہ تینوں دریائوں میں اس وقت آپریشن چل رہا تھا،بروقت ریسیکو آپریشن کی وجہ سے وہ سب کچھ ممکن ہوا جو مشکل نظر آرہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہم رواں سال بہت ساری نئی چیزیں شامل کررہے ہیں،لوگ اپنی چھتوں کو ابھی سے چیک کرلیں، ریسکیو دن رات آپ کی مدد کے لئے تیار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج بھی لوگوں کے دریائوں میں ڈوبنے کے واقعات سامنے آرہے ہیں،زندگی بہت قیمتی ہے، اس کی حفاظت کر یں۔








