گزشتہ سال محکمہ سول ڈیفنس کی کارکردگی بہت شاندار رہی ہے ،ڈپی کمشنر

141

نارووال۔ 02 جنوری (اے پی پی):محکمہ سول ڈیفنس نارووال نے اپنی سالانہ کارکردگی رپورٹ برائے سال 2024 جاری کر دی۔ ڈسٹرکٹ سول ڈیفنس افیسر نارووال عاصم ریاض واہلہ کے مطابق سال 2024 میں محکمہ سول ڈیفنس نارووال نے صنعتی وکمرشل ادارہ جات میں ایک 1622 انسپیکشنز کی اور فائر سیفٹی سامان مکمل کرنے کے لیے 225 نوٹس جاری کیے گئے ایسے ادارہ جات جن کے پاس انتظامات مکمل نہ تھے ان کے خلاف 175 چالان مکمل کر کے جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں بھجوائے گئے۔ سال 2023 24 میں 8 لاکھ 92ہز700 روپیہ جرمانہ عائد کیا گیا اور سال 2023 24 کا حکومت کی جانب سے جاری کردہ ہدف نہ صرف پورا کیا گیا بلکہ 30 فیصد اضافہ کے ساتھ جمع کروایا گیا

گیس ریفلنگ اور غیر قانونی فروختگی پٹرول وڈیزل کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ضلع بھر کے تھانہ جات میں 35 مقدمات درج کروائے گئے اور 112 مقامات کو سیل کیا گیا عاصم ریاض واہلہ ڈی او سول ڈیفنس نے بطور پرائس مجسٹریٹ 9 لاکھ 55 ہزار روپے جرمانہ کیا محکمہ سول ڈیفنس کے ٹریننگ ونگ نے سکولز و کالجز میں 38 تربیتی سیشنز کا انعقاد کیا اور 2593 طلباء و طالبات کو سول ڈیفنس بیسک جنرل کی تربیت دی گئی اس میں فائر فائٹنگ فرسٹ ایڈ ریسکیو ہنگامی حالات سے نبرد ازما ہونے کی تربیت فراہم کی گئی اور 15 ہنگامی انخلاء کی مشقیں کروائی گئیں ۔جبکہ صنعتی وکمرشل ادارہ جات میں 32 تربیتی سیشنز منعقد کیے گئے اور 320 افراد کو بنیادی فائر فائٹنگ کی تربیت فراہم کی گئی اس طرح سرکاری دفاتر میں 17 تربیتی سیشنز کا انعقاد کیا گیا اور 655 افراد کو تربیت فراہم کی گئی۔

موک ایکسرسائز جو کہ مختلف محکمہ جات کی کارکردگی جانچنے کے لیے کروائی جاتی ہے 9 کروائی گئی عوام الناس کی اگاہی کے لیے 18 سیمینارز 21 واک ریلیز کا اہتمام کیا گیا ورلڈ سول ڈیفنس ڈے یکم مارچ کی اہمیت اجاگر کرنے کے لیے عوام الناس میں 2000 پمفلٹ تقسیم کیے گئے محکمہ سول ڈیفنس کے بم ڈسپوزل سٹاف نے سال بھر کے دوران ضلع بھر کے مختلف مقامات پر1325 ٹیکنیکل سویپنگ کی اور 40 بم کال وصول ہوئیں اس طرح 12 اینٹی ٹینک مائنز 14 مارٹر شیل، ایک ارٹلری شیل ایک ہینڈ گرنیڈ اینٹی پرسنل مائنز 4 اور متفرق 04 برامد کر کے ان کو تلف کر کے عوام الناس کی جان و مال کو محفوظ کیا

محکمہ سول ڈیفنس اس سال بھی سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ نور الامین مینگل کے احکامات ڈائریکٹر سول ڈیفنس پنجاب ضمیر حسین کی ہدایات اور ڈپٹی کمشنر و کنٹرولر سول ڈیفنس سید حسن رضا کی زیرنگرانی اپنی ڈیوٹی احسن طریقے سے انجام دے گااور عوام الناس کی فلاح و بہبود کے لیے کوئی کسر نہ چھوڑی جائے گی۔