لاہور۔1جنوری (اے پی پی):ریسکیو 1122 نے گزشتہ سال کے دوران 18لاکھ55ہزار5سو74 ایمرجنسیز کوریسپانڈ کرتے ہوئے 21لاکھ44ہزار5سو78 ایمرجنسی متاثرین کو ریسکیو کیا اور پنجاب کے تمام اضلاع میں یکساں معیار اور اوسط ریسپانس ٹائم آٹھ منٹ برقرار رکھا، گزشتہ سال میں سال 2022 کے مقابلے میں ایمرجنسیز کی تعداد میں 20.8 فیصد اضافہ ہوا، یہ بات سیکرٹری ایمرجنسی سروسز پنجاب ڈاکٹر رضوان نصیر نے ایمرجنسی سروسز ہیڈ کوارٹرز لاہور میں سالانہ کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی، اجلاس میں ایمرجنسی سروسز ہیڈ کوارٹرز اور اکیڈمی کے تمام ہیڈ آف ونگز نے شرکت کی، سیکرٹری ایمرجنسی سروسز کو پنجاب کے سالانہ ریسکیو آپریشنز کے بارے میں بریفنگ دی گئی،
پراونشل مانیٹرنگ سیل نے سیکرٹری ایمرجنسی سروسز کو بتایا کہ گزشتہ سال میں پنجاب بھر میں 420387 روڈ ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے جبکہ 2022 میں 369564 رپورٹ ہوئے تھے،سال 2023کے دوران 13.8 فیصد اضافہ ہوا۔ اسی طرح 2023 میں پنجاب کے تمام اضلاع میں 22 فیصد کمی کے ساتھ آتشزدگی کے 20665 واقعات رپورٹ ہوئے جبکہ 2022میں آتشزدگی کے 26477 واقعات رپورٹ ہوئے تھے۔ ریسکیو 1122 نے 2023 میں 25 فیصد اضافے کے ساتھ1176457 میڈیکل ایمرجنسیز کو رسپانڈ کیاجبکہ سال 2022 میں میڈیکل ایمرجنسیزکی تعداد940591تھی۔ مزید برآں سال 2023 کے دوران پنجاب ایمرجنسی سروس کو16.9 فیصد اضافے کے ساتھ 43302 کرائم ایمرجنسیز رپورٹ ہوئیں جن کی تعدادسال 2022 میں 37036 تھی۔
اس کے ساتھ ساتھ ایمرجنسی سروس نے ڈوبنے کے 1279 واقعات، 751عمارتوں کے انہدام، 12,238 جانوروں کو ریسکیو کرنے اور 180495 متفرق ایمرجنسیز پر بھی رسپانس کیا، صوبائی مانیٹرنگ سیل نے ڈاکٹررضوان نصیر کو مزید آگاہ کیا کہ گزشتہ سال کے دوران 161378 مریضوں کو پرائمری ہیلتھ کئیر سے جدید ہیلتھ کیئر کے ہسپتالوں تک منتقلی کی خدمات مفت فراہم کی گئیں۔ اس کے علاوہ موٹر بائیک ریسکیو سروس نے سال 2023 میں پنجاب کے تمام اضلاع میں اوسطا 4 منٹ کے رسپانس ٹائم کے ساتھ 632446 ایمرجنسیز میں لوگوں کو فوری ریسکیو سروسز فراہم کیں،
ڈاکٹر رضوان نصیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ گزشتہ 19 سالوں کے دوران ریسکیو سروس جنوبی ایشیائی ممالک کیلئے ایمرجنسی سروسز کی فراہمی کا ایک کامیاب ماڈل بن کر ابھری ہے، انہوں نے پنجاب کے تمام اضلاع میں ایمرجنسی سروسز کا معیار برقرار رکھنے اور سال 2023کے دوران جنوبی پنجاب میں 3لاکھ 18ہزار سے زائد سیلاب متاثرین بشمول جانوروں کو محفوظ مقامات پر پہنچانے کیلئے کامیاب فلڈ ریسکیو آپریشن کی انجام دہی پر ضلعی ایمرجنسی افسران کی خدمات کو سراہا اور تمام ضلعی ایمرجنسی افسران کو ہدایت کی کہ وہ 50 فٹ اور اس سے زائد بلندی کی عمارتوں میں کمیونٹی بلڈنگ سیفٹی ریگولیشنز یقینی بنائیں، گاں کی سطح پر کمیونٹی ایمرجنسی ریسپانس ٹیمیں قائم کریں اور پنجا