گزشتہ سال کے مقابلے میں آئی ٹی برآمدات میں 25 فیصد اضافہ ہوا، وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر

148

اسلام آباد۔11دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر نے کہا ہے کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں آئی ٹی برآمدات میں 25 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

اتوار کوجاری ٹویٹ میں انہوں نے برآمدات میں اس اضافے کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سال آئی ٹی برآمدات میں مزید اضافہ متوقع ہے ۔