گزشتہ مالی سال کے دوران ریلائنس کاٹن سپننگ ملز کی فی حصص آمدن 26.64 روپے ریکارڈ

98
گزشتہ مالی سال کے دوران ریلائنس کاٹن سپننگ ملز کی فی حصص آمدن 26.64 روپے ریکارڈ
گزشتہ مالی سال کے دوران ریلائنس کاٹن سپننگ ملز کی فی حصص آمدن 26.64 روپے ریکارڈ

اسلام آباد۔5اپریل (اے پی پی):گزشتہ مالی سال کے دوران ریلائنس کاٹن سپننگ ملز کی فی حصص آمدن 26.64 روپے ریکارڈ کی گئی جبکہ گزشتہ 13 سال کے دوران ریلائنس کاٹن سپننگ ملز لمیٹڈ (آرسی ایم ایل) کو سب سے زیادہ فی حصص آمدنی مالی سال 2011 میں ہوئی تھی، اس دوران کمپنی کی فی حصص آمدنی 46.3 روپے تک بڑھ گئی۔ دوسری جانب اسی عرصہ کے دوران آر سی ایم ایل کو سب سے کم فی حصص آمدنی مالی سال 2008 میں حامل ہوئی اور کمپنی کی فی حصص آمدنی 6.95 روپے رہی تھی ۔

کمپنی کے مالیاتی نتائج کے مطابق مالی سال 2008 میں ریلائنس کاٹن سپننگ ملز لمیٹڈ کو 6.95 روپے فی حصص آمدنی ہوئی تھی جبکہ مالی سال 2009 کے لئے کمپنی کی فی حصص آمدن 13.98 روپے تک بڑھ گئی۔ مالی سال 2010 کے دوران آر سی ایم ایل کو 13.38 روپے فی حصص آمدنی 46.3 روپے کی ریکارڈ حد تک پہنچ گئی جو گزشتہ 13 سال کے دوران کمپنی کی سب سے زیادہ فی حصص آمدن ہے۔

رپورٹ کے مطابق مالی سال 2012 میں آر سی ایم ایل کی فی حصص آمدنی 6.98 روپے تک کم ہو گئی جبکہ مالی سال 2013 کے دوران فی حصص آمدن 30.01 روپے تک بڑھنے کے بعد مالی سال 2014 کے لئے دوبارہ 12.20 روپے تک کم ہو گئی۔ مزید برآں مالی سال 2015 کے دوران آر سی ایم ایل کی فی حصص آمدن 13.87 روپے ، مالی سال 2016 کے لئے 11.84 روپے اور مالی سال 2017 کے دوران 18.54 روپے رہی تھی۔

مالی سال 2018 میں نمایاں اضافہ کے بعد کمپنی کی فی حصص آمدنی 30.71 روپے جبکہ مالی سال 2019 کے دوران 37.96 روپےاور مالی سال 2020 کے دوران 26.64 روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔