گزشتہ مالی سال کے دوران شیڈولڈ بینکوں کی جانب سے مختصر مدت کے قرضوں میں 9.98 فیصد اضافہ

64
State Bank of Pakistan
State Bank of Pakistan

اسلام آباد ۔ 22 جولائی (اے پی پی) گزشتہ مالی سال کے دوران شیڈولڈ بینکوں کی جانب سے مختصر مدت کے قرضوں میں 9.98 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے اس حوالے سے جاری اعداد وشمار کے مطابق جون 2019ءکے اختتام پر شیڈولڈ بینکو ںکی جانب سے مختصر مدت کے قرضوں کا حجم 8096.777 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو مالی سال 2017-18ءکے مقابلہ میں 9.98 فیصد زیادہ ہے۔ مالی سال 2017-18ءکے دوران شیڈولڈ بینکوں کی جانب سے مختصر قرضوں کی مدت کا حجم 7361.622 ارب روپے میں ریکارڈ کیا گیا تھا۔