وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 22 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مسئلہ کشمیر پر ثالث کا کردار ادا کرنے کی پیشکش سے مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے موقف کی توثیق ہوئی ہے جو ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔ منگل کو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتی …

اسلام آباد ۔ 22 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مسئلہ کشمیر پر ثالث کا کردار ادا کرنے کی پیشکش سے مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے موقف کی توثیق ہوئی ہے جو ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔ منگل کو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتی میڈیا ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر واویلا مچا رہا ہے کیونکہ انہیں امریکی صدر سے اس قسم کے بیان کی توقع نہیں تھی۔ امریکی صدر نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی بھی مسئلہ کشمیر کا حل چاہتے ہیں اور اس حوالے سے ان سے مدد طلب کی ہے۔ چوہدری فواد حسین نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر پاکستان کا موقف درست ہے اور پاکستان مسئلہ کشمیر کا پرامن حل چاہتا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پرامن افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو ملک کو درپیش مسائل پر کوئی تشویش نہیں ہے اور وہ سیاسی پوائنٹ سکورنگ کیلئے حکومت پر تنقید کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جیلوں میں قید تمام قیدیوں کے ساتھ قانون کے مطابق سلوک کیا جائے گا۔

Leave a Reply