گزشتہ مالی سال کے دوران ملک میں سونے کی درآمدات میں نمایاں کمی

ادارہ برائے شماریات

اسلام آباد ۔ 18 اگست (اے پی پی) گزشتہ مالی سال کے دوران ملک میں سونے کی درآمدات میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔ ادارہ شماریات کے اعداد وشمار کے مطابق مالی سال 2016-17میں سونے کی درآمدات میں مجموعی طورپر32 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی اوراس عرصہ کے دوران مجموعی طور پر16.670ملین ڈالر مالیت کا سوبا درآمدکیا گیا ۔مالی سال 2015-16 ءمیں پاکستان نے 24.435ملین ڈالر کا سونا درآمد کیاہے۔مقدار کے لحاظ سے درآمدی سونے کا حجم 440 کلوگرام رہا جبکہ مالی سال 2015-16 ءمیں 659کلوگرام سونا درآمد کیا گیا تھا یوں حجم کے لحاظ سے درآمدات میں کمی کی شرح 31.46فیصد رہی۔