اسلام آباد ۔ 27 اگست (اے پی پی) گزشتہ مالی سال کے دوران وفاقی حکومت کے مجموعی محصولات کا حجم 4.9 ٹریلین روپے جبکہ اخراجات 8.34 ٹریلین روپے رہے، بجٹ خسارہ کا مجموعی حجم 3.44 ٹریلین روپے رہا۔ بجٹ آپریشن سے متعلق وزارت خزانہ کی طرف سے منگل کو جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال 2018-19ءکے دوران ٹیکس محصولات کا حجم 4.47 ٹریلین رہا جس میں وفاق کا حصہ 4.07 …
گزشتہ مالی سال کے دوران وفاقی حکومت کے بجٹ آپریشن سے متعلق وزارت خزانہ کی طرف سے جاری اعدادوشمار

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 اگست (اے پی پی) گزشتہ مالی سال کے دوران وفاقی حکومت کے مجموعی محصولات کا حجم 4.9 ٹریلین روپے جبکہ اخراجات 8.34 ٹریلین روپے رہے، بجٹ خسارہ کا مجموعی حجم 3.44 ٹریلین روپے رہا۔ بجٹ آپریشن سے متعلق وزارت خزانہ کی طرف سے منگل کو جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال 2018-19ءکے دوران ٹیکس محصولات کا حجم 4.47 ٹریلین رہا جس میں وفاق کا حصہ 4.07 ٹریلین روپے جبکہ صوبوں کاحصہ 4 کھرب 18 ارب روپے رہا۔ مالی سال کے دوران نان ٹیکس ریونیو کا حجم 4 کھرب 27 ارب 30 کروڑ روپے ریکارڈ کیا گیا جس میں وفاق کا حصہ 3 کھرب 41 ارب روپے جبکہ صوبوں کا حصہ 86 ارب 29 کروڑ روپے ریکارڈ کیا گیا۔ اعدادوشمار کے مطابق مالی سال 2018-19ءکے دوران مجموعی اخراجات کا حجم 8.34 ٹریلین روپے ریکارڈ کیا گیا جس میں جاری اخراجات/ حسابات جاریہ کا حجم 7.104 ٹریلین روپے جبکہ ترقیاتی اخراجات وقرضہ جات کا حجم 1.21 ٹریلین روپے رہا۔ اعدادوشمارکے مطابق بجٹ خسارہ کا مجموعی حجم 3.44 ٹریلین روپے رہا۔








