نارووال ۔06 دسمبر (اے پی پی):پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ نارووال کی ماہ نومبر کی رپورٹ جاری کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نعیم اختر نے بتایا کہ پنجاب ایمرجنسی سروس نارووال کنٹرول روم میں موصول ہونے والی کالز کی تعداد 7902 تھیں جن ایمرجنسیز کالز پر ریسکیو نارووال نے رسپانس کیا ان کی تعداد 2041 تھیں،
ماہ نومبر میں ضلع نارووال کے جوانوں نے جن ایمرجنسیز پر رسپانس کیا ان میں روڈ ٹریفک حادثات 456، میڈیکل 1229،کرائم کیس 32،فائر ایمرجنسیز 25 اور متفرق ایمرجنسیز کی تعداد 299 ہے۔پورے ماہ میں ٹریفک حادثات ، میڈیکل اور متفرق ایمرجنسیز میں 2120 افراد کو ریسکیو کیا جن میں 651 افراد کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد دی گئی اور 1418 افراد کو ابتدائی طبی امداد دے کر ہسپتال منتقل کیا گیا اورمختلف ایمرجنسیز (میڈیکل اور روڈ ٹریفک ایکسیڈنٹ) میں 51 افراد جاں بحق ہوئے۔
پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ نارووال نے محفوظ معاشرے کے قیام کے لئے جو بیڑہ اُٹھایا ہے اس کے تحت یونیورسٹیوں، اسکولز، کالجز اور یونین کونسلز میں کمیونٹی سیفٹی کی ورکشاپس کروائی اور رضاکاروں کی رجسٹریشن کی اور کمیونٹی ایکشن فار ڈزاسٹرر کی ٹریننگ کروائی گئی۔