گزشتہ پانچ سالوں میں صحت کا شعبہ ہمارے منشور کے عین مطابق اولین ترجیحاتی ایجنڈا رہا،وفاقی وزیر سائرہ افضل تارڑ

اسلام آباد ۔ 16 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر قومی صحت سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ گزشتہ پانچ سالوں میں صحت کا شعبہ ہمارے منشور کے عین مطابق اولین ترجیحاتی ایجنڈا رہا اور 2016-25ءکے نیشنل ہیلتھ وژن کے سماجی شعبہ میں طبی نگہداشت کے ایجنڈا کو بھی ترجیح دی گئی ہے جو کہ ہماری وزارت نے بنایا، وژن مستعد، فعال، مساوی طور پر، قابل رسائی اور تمام …

اسلام آباد ۔ 16 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر قومی صحت سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ گزشتہ پانچ سالوں میں صحت کا شعبہ ہمارے منشور کے عین مطابق اولین ترجیحاتی ایجنڈا رہا اور 2016-25ءکے نیشنل ہیلتھ وژن کے سماجی شعبہ میں طبی نگہداشت کے ایجنڈا کو بھی ترجیح دی گئی ہے جو کہ ہماری وزارت نے بنایا، وژن مستعد، فعال، مساوی طور پر، قابل رسائی اور تمام آبادی کو سستی ہیلتھ سروسز کی فراہمی کے ذریعے یونیورسل ہیلتھ کوریج میں رہنمائی کرتا ہے۔ انہوں نے یہ بات وزیراعظم کی طرف سے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کی تزئین و آرائش کے افتتاح کے موقع پر کہی۔ انہوں نے کہا کہ قومی صحت کے ادارہ کو بدلنا بھی میرا مشن تھا تاکہ یہ قومی اور بین الاقوامی سطح کے اپنے کردار کے حصول میں کامیاب رہے، این آئی ایچ قومی اثاثہ ہے اور اس میں بے پناہ صلاحیتیں ہیں، مجھے پورا یقین ہے کہ ہم پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول میں اور اپنے عوام کی خدمت کرنے میں کامیاب ہوں گے، ہمارے بڑے اہداف میں سے ایک ہدف این آئی ایچ میں خسرہ کی ویکسین کی تیاری کی بحالی تھا، بیماری کے بڑھتے ہوئے واقعات اور ملک کے مختلف حصوں میں وباﺅں کے تناظر میں یہ بڑا اہم اور نازک کام تھا، ہم ٹھوس اجتماعی کوشش سے اس مقصد کو بھی پورا کرنے میں کامیاب رہے۔