گزشتہ چند ماہ میں پاکستان کی معاشی سمت مزید مضبوط ہوئی ہے اور اہم معاشی اشاریے مسلسل بہتری اور پائیدار ترقی کی امید ظاہر کر رہے ہیں، وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل خان

اسلام آباد۔29نومبر (اے پی پی):وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل خان نے کہا کہ گزشتہ چند ماہ میں پاکستان کی معاشی سمت مزید مضبوط ہوئی ہے اور اہم معاشی اشاریے مسلسل بہتری اور پائیدار ترقی کی امید ظاہر کر رہے ہیں۔ہفتہ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے کیے گئے اصلاحاتی اقدامات نے معیشت کو استحکام بخشا، مارکیٹ کے اعتماد …

اسلام آباد۔29نومبر (اے پی پی):وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل خان نے کہا کہ گزشتہ چند ماہ میں پاکستان کی معاشی سمت مزید مضبوط ہوئی ہے اور اہم معاشی اشاریے مسلسل بہتری اور پائیدار ترقی کی امید ظاہر کر رہے ہیں۔ہفتہ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے کیے گئے اصلاحاتی اقدامات نے معیشت کو استحکام بخشا، مارکیٹ کے اعتماد کو بحال کیا اور سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول تشکیل دیا۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی میں کمی آئی ہے، محصولات کی وصولی میں اضافہ ہوا ہے اور متعدد شعبوں کی کارکردگی اطمینان بخش ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی حکومت کو چاہیے کہ وہ نفرت انگیز گفتگو اور تقسیم پسندانہ بیانیے کو فروغ دینے کے بجائے اچھی طرزِ حکمرانی اور عوامی فلاح کو ترجیح دے۔انہوں نے کہا کہ بہتر حکمرانی اور عوام کو خدمات کی فراہمی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔

 

مزید خبریں