گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لیسکو نادہندگان سے40لاکھ روپے سے زائد کی ریکوری کی گئی

88
LESCO

لاہور۔31اگست (اے پی پی):چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی ہدایت پر نادہندگان سے ریکوری کا عمل تیز کردیا گیاہے، اس سلسلے میں لیسکو نے گزشتہ روز 122 نادہندگان سے40لاکھ54ہزار روپے سے زائد کی ریکوری کرلی۔

ترجمان کے مطابق ناردرن سرکل میں 16 نادہندگان سے 10لاکھ59ہزار، ایسٹرن سرکل میں 16نادہندہ سے49ہزار روپے کی ریکوری کی گئی۔ سینٹرل سرکل میں 18 نا دہندگان سے88ہزار اور ساوتھ سرکل میں 15 نادہندگان سے 37ہزار روپے کی ریکوری کی گئی۔

ننکانہ سرکل میں 11 نادہندگان سے12ہزار اور شیخوپورہ سرکل میں 13 نادہندگان سے31ہزار روپے کی ریکوری کی گئی جبکہ اوکاڑہ سرکل میں 14 نادہندگان سے22ہزار جبکہ قصور سرکل میں 19 نا دہندگان سے 56ہزار روپے کی ریکوری کی گئی۔