گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب میں 936 ٹریفک حادثات میں11 افراد جاں بحق ، 970 زخمی ہوئے، ترجمان ریسکیو 1122

65
Rescue 1122 Multan
Rescue 1122 Multan

لاہور۔10جنوری (اے پی پی):پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران936 ٹریفک حادثات میں 11 افراد جاں بحق اور970 زخمی ہو گئے۔ترجمان ریسکیو پنجاب نے بدھ کو جاری رپورٹ میں بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں936 ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا،

ان حادثات میں 411 افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ559 معمولی زخمیوں کو ریسکیو ٹیموں نے موقع پر طبی امداد فراہم کی،اس دوران سب سے زیادہ215 حادثات لاہور میں ہوئے،جن میں 202 افراد متاثر ہوئے ۔