اسلام آباد۔17اکتوبر (اے پی پی):گزشتہ ہفتے کے دوران ملک میں روزمرہ استعمال کی 8 ضروری اشیاء کی قیمتوں میں کمی ، 19 کی قیمتوں میں استحکام رہا ، مجموعی طور پرملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 0.49فیصد اور سالانہ بنیادوں پر 4.57فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ ادارہ شماریات پاکستان کی جانب سے قیمتوں کے حساس اشاریہ (ایس پی آئی ) بارے ہفتہ وار …
گزشتہ ہفتے کے دوران روزمرہ استعمال کی 8 ضروری اشیاء کی قیمتوں میں کمی ، 19 کی قیمتوں میں استحکام رہا ، ادارہ شماریات پاکستان

مزید خبریں
اسلام آباد۔17اکتوبر (اے پی پی):گزشتہ ہفتے کے دوران ملک میں روزمرہ استعمال کی 8 ضروری اشیاء کی قیمتوں میں کمی ، 19 کی قیمتوں میں استحکام رہا ، مجموعی طور پرملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 0.49فیصد اور سالانہ بنیادوں پر 4.57فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ ادارہ شماریات پاکستان کی جانب سے قیمتوں کے حساس اشاریہ (ایس پی آئی ) بارے ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق 16اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں صارفین کے لئے قیمتوں کا حساس اشاریہ 334.39پوائنٹس ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں 0.49فیصد اور گزشتہ سال کے مقابلے میں 4.57فیصد زیادہ ہے ۔
گزشتہ ہفتے کے اختتام پر صارفین کے لئے قیمتوں کا حساس اشاریہ 332.75پوائنٹس اور گزشتہ سال 17اکتوبر کو 319.79پوانٹس ریکارڈ کیا گیا تھا ۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران روزمرہ استعمال کی 8 ضروری اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 19 کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔ اس کے برعکس 24 ضروری اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ۔ گزشتہ ہفتے کے دوران چکن کی قیمت میں 6.38فیصد ، کیلا 4.70فیصد ،دال چنا 2.20فیصد ، پٹرول 2.09فیصد ، ڈیزل 0.55فیصد ، باسمتی چاول 0.51فیصد ، دال مونگ 0.49فیصد اور اری چاول کی قیمت میں 0.03فیصد کی کمی ہوئی ۔
اس کے برعکس ٹماٹر کی قیمت میں 33.20فیصد، پیاز 8.70فیصد ، انڈے 2.18فیصد ، آٹا 1.42فیصد ، لہسن 0.85فیصد ، آلو 0.71فیصد ، بناسپتی گھی 0.63فیصد ، ایک کلو بناستی گھی 0.56فیصد ، جلانے کی لکڑی 0.40فیصد ، ایل پی جی 0.18فیصد ، واشنگ سوپ 0.08فیصد اور شرٹنگ کی قیمت میں 0.07فیصد اضافہ ہوا ۔ سب سے کم یعنی 17732روپے ماہوار آمدنی رکھنے والے گروپ کے لئے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں 1.07فیصد کا اضافہ ہوا
، 17733روپے سے لیکر 22888روپے ، 22889روپے سے لیکر 29517روپے ، 29518روپے سے لیکر 44175روپے اور اس سے زیادہ ماہوار آمدنی رکھنے والے گروپوں کے لئے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں بالترتیب 0.92فیصد ، 0.71فیصد ،0.59فیصد اور 0.29فیصد کا اضافہ ہوا ۔ صارفین کے لئے قیمتوں کے حساس اشاریہ کا تعین ملک کے 17بڑے شہروں کی پچاس مارکیٹوں میں 51ضروری اشیاء کی قیمتوں میں کمی بیشی کی بنیاد پر کیا جاتا ہے ۔








