گزشتہ 24 گھنٹوں میں 410ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے،ترجمان

130
Electricity thief arrested
Electricity thief arrested

لاہور۔19مارچ (اے پی پی):لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی زیر نگرانی کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔ ترجمان لیسکو کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریجن بھر میں 410ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، جن میں سے228کے خلاف مقدمات درج ہوچکے ہیں۔ پکڑے جانے والے کنکشنز میں 12 کمرشل،4زرعی اور394ڈومیسٹک تھے۔

تمام کنکشنز منقطع کرکے ان کو3لاکھ14 ہزار7سو22 یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت83لاکھ39 ہزار6سو57 روپے ہے۔ بجلی چوروں کیخلاف کئے جانے والے آپریشن میں بڑے کمرشل صارفین بھی بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔ ان تمام کے کنکشنز بھی منقطع کئے گئے اوران کو ڈٹیکشن یونٹس چارج کئے گئے۔باٹاپور کے علاقے میں کنکشن کو3 لاکھ روپے، مصری شاہ کے علاقے میں کنکشن کو1لاکھ71ہزار روپے،مصری شاہ کے ہی علاقے میں ایک ملزم کو1لاکھ70ہزار روپے اور پرانی انار کلی کے علاقے میں ایک ملزم کو1 لاکھ 50روپے جرمانہ کیا گیا ۔

انسداد بجلی چوری مہم کو187مکمل ہوگئے ہیں، اس دوران کل65 ہزار1سو44 ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے،63ہزار6سو19 ملزمان کیخلاف مقدمات درج کروا کر20ہزار53 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ بجلی چوروں کو اب تک 8 کروڑ26 لاکھ63 ہزار4سو10یونٹس چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت 3ارب14 کروڑ9 لاکھ90 ہزار2سو7 روپے ہے۔