لاہور۔2نومبر (اے پی پی):محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے پنجاب بھر میں ڈینگی کے اعدادو شمار جاری کردیئے۔ترجمان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں صوبہ میں ڈینگی کے 141کیسز رپورٹ ہوئے۔
ترجمان کے مطابق ر اولپنڈی سے 118جبکہ لاہور اور اٹک سے چار،چار ڈینگی کیس رپورٹ ہوئے، چکوال اور وہاڑی سے تین ،تین اور گوجرانوالہ سے 2کیس رپورٹ ہوئے، فیصل آباد، بہاولپور، میانوالی، سیالکوٹ، ساہیوال، چنیوٹ اور پاکپتن سے ایک، ایک ڈینگی کیس رپورٹ ہوا۔
ترجمان نے مزید کہا کہ ایک ہفتہ میں 954 جبکہ رواں سال اب تک 5897ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔محکمہ صحت نے انسداد ڈینگی کیلئے تمام انتظامات مکمل کر رکھے ہیں،تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی سمیت دیگر ادویات کا سٹاک موجود ہے۔