اسلام آباد۔22فروری (اے پی پی):گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 38 ہزار 139 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔
منگل کووزارت قومی صحت کی جانب سے جاری ٹویٹ میں شیئر کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 38 ہزار 139 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 961 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئےجس کے بعد ٹیسٹوں کی مثبت کی شرح 2.51 فیصد رہی ہے۔ مزید برآں اس دوران کورونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 13 ریکارڈ کی گئی جن میں سے 1261 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔