اسلام آباد۔11اکتوبر (اے پی پی):نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ ( این آئی ایچ) نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 7 ہزار 247 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔
منگل کے روز این آئی ایچ کی جانب سے جاری ٹویٹ میں شیئر کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7 ہزار 247 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 34 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔
اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کیے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.47 فیصد رہی ہے۔ مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 24 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔