بیجنگ۔11اکتوبر (اے پی پی):چین نے کہا کہ پاکستان - چین اقتصادی راہداری کو "دی بیلٹ اینڈ روڈ " کا مثالی منصوبہ بنایا جائے گا۔ چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماو نینگ نے کہا کہ چین پاک اقتصادی راہداری "دی بیلٹ اینڈ روڈ" کے تحت اہم منصوبہ ہے اور نئے عہد میں پاک چین تعاون کا مثالی منصوبہ بھی ہے۔ سی پیک کے تحت توانائی کے …
چین- پاک اقتصادی راہداری کو "دی بیلٹ اینڈ روڈ ” کا مثالی منصوبہ بنایا جائے گا، چینی وزارت خارجہ

مزید خبریں
بیجنگ۔11اکتوبر (اے پی پی):چین نے کہا کہ پاکستان – چین اقتصادی راہداری کو "دی بیلٹ اینڈ روڈ ” کا مثالی منصوبہ بنایا جائے گا۔
چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماو نینگ نے کہا کہ چین پاک اقتصادی راہداری "دی بیلٹ اینڈ روڈ” کے تحت اہم منصوبہ ہے اور نئے عہد میں پاک چین تعاون کا مثالی منصوبہ بھی ہے۔
سی پیک کے تحت توانائی کے شعبے میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری کی گئی ہے اور اس حوالے سے تیز ترین پیش رفت ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس سے نہ صرف پاکستان کے لیے شفاف ، پائیدار اور بہترین توانائی فراہم کی گئی ہے بلکہ مقامی معاشی و سماجی ترقی میں نمایاں کردار سمیت ملازمت کے متعدد مواقع بھی پیدا ہو رہے ہیں۔جسے پاکستانی حکومت اور مختلف شعبہ ہائے زندگی نے بھرپور سراہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ مل کر جامع مشاورت، تعمیری شراکت ، مشترکہ مفادات کے اصول کی بنیاد پر باہمی سودمند تعاون کوفروغ دینا چاہتا ہے اور سی پیک کو ” دی بیلٹ اینڈ روڈ” کا مثالی منصوبہ بنانا چاہتا ہے تاکہ دونوں ممالک نیز سارے خطے کے عوام کی خوشحالی میں کردار ادا کیا جا سکے۔








