ایچ ای سی کا تعلیمی اسناد کی تصدیق کے نام پر جعل سازی سے خبردار رہنے کا انتباہ

ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے ایک مرتبہ پھر تعلیمی اسناد کی تصدیق کے نام پر خود کو ’’ایجنٹ‘‘ ظاہر کرنے والے افراد سے خبردار کرتے ہوئے عوام کو اپنی ذاتی اور تعلیمی معلومات کسی غیر متعلقہ شخص کے ساتھ شیئر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ایچ ای سی کی جانب سے جاری عوامی انتباہ کے مطابق کمیشن کے علم میں آیا ہے کہ بعض افراد خود کو …

اسلام آباد۔16ستمبر (اے پی پی):ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے ایک مرتبہ پھر تعلیمی اسناد کی تصدیق کے نام پر خود کو ’’ایجنٹ‘‘ ظاہر کرنے والے افراد سے خبردار کرتے ہوئے عوام کو اپنی ذاتی اور تعلیمی معلومات کسی غیر متعلقہ شخص کے ساتھ شیئر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ایچ ای سی کی جانب سے جاری عوامی انتباہ کے مطابق کمیشن کے علم میں آیا ہے کہ بعض افراد خود کو تصدیقی ایجنٹ ظاہر کرکے درخواست گزاروں کو ایچ ای سی سے تعلیمی اسناد کی تصدیق کرانے میں معاونت کی پیشکش کر رہے ہیں۔

کمیشن نے متعلقہ افراد کو انتہائی محتاط رہنے اور ممکنہ فراڈ سے بچنے کے لیے اپنی ذاتی اور تعلیمی تفصیلات ایسے افراد کو فراہم نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ ایچ ای سی کے مطابق تعلیمی اسناد کی تصدیق کا عمل مکمل طور پر آن لائن اور کاغذ سے پاک ہے جس کے ذریعے درخواست گزار آسان اور سہل طریقے سے اپنی تصدیق کی درخواست خود جمع کرا سکتے ہیں۔ کمیشن نے درخواست گزاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ تصدیق کے معاملات ذاتی طور پر مکمل کریں اور اس مقصد کے لیے ایچ ای سی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہدایات پر عمل کریں۔