ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان نے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر ضلع بھر میں انسدادِ پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا

ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان نے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر ضلع بھر میں انسدادِ پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا

کوئٹہ۔ 16 ستمبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان نے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر ضلع بھر میں انسدادِ پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا، مہم کے دوران ضلع بھر میں 72 ہزار 886 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ اس موقع پر محکمہ صحت کے افسران نے بھی بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے اور والدین کو انسدادِ پولیو مہم کی اہمیت و افادیت کے حوالے سے آگاہی فراہم کی۔ ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان نے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پولیو ورکرز قومی ذمہ داری سمجھتے ہوئے مہم کو کامیاب بنانے میں اپنا مثبت اور مؤثر کردار ادا کریں اور ضلع بھر میں مقررہ ہدف کے مطابق ہر بچے تک رسائی یقینی بنائی جائے، جبکہ جن محکموں کے افسران کو مہم کی مانیٹرنگ کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں وہ اپنی ذمہ داریاں بہتر انداز میں انجام دیتے ہوئے فیلڈ میں پولیو ٹیموں کی کارکردگی کی مؤثر نگرانی کریں تاکہ کوئی بچہ پولیو سے بچاؤ کے قطرے پینے سے محروم نہ رہے۔