کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے شہر میں جاری گرینڈ انسدادِ تجاوزات آپریشن کی پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو آپریشن پر مؤثر انداز میں عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے
راولپنڈی میں تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن، کمشنر کا کارروائی مزید مؤثر بنانے کا حکم

مزید خبریں
راولپنڈی۔ 16 ستمبر (اے پی پی):کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے شہر میں جاری گرینڈ انسدادِ تجاوزات آپریشن کی پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو آپریشن پر مؤثر انداز میں عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔کمشنر نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ سڑکوں، فٹ پاتھوں اور دیگر عوامی مقامات سے تجاوزات، غیر قانونی تعمیرات اور رکاوٹوں کے خاتمے کے لیے کارروائی کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ انسدادِ تجاوزات آپریشن قانون کے مطابق کیا جائے جبکہ اس دوران شہریوں کی سہولت اور آمدورفت کو ترجیح دی جائے۔اجلاس میں متعلقہ افسران نے کمشنر کو انسدادِ تجاوزات مہم کے تحت اب تک کی جانے والی کارروائی اور ٹریفک کی روانی بہتر بنانے سمیت عوامی مقامات کی بحالی کے لیے جاری اقدامات سے آگاہ کیا۔کمشنر عامر خٹک نے فیلڈ ٹیموں کو ہدایت کی کہ انسدادِ تجاوزات آپریشن کے بعد باقاعدہ نگرانی کا مؤثر نظام برقرار رکھا جائے اور دوبارہ تجاوزات قائم کرنے کی کسی بھی کوشش کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے۔







