اسلام آباد۔16ستمبر (اے پی پی):بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد میں افسران کا اجلاس منعقد ہوا جس میں قائم مقام ریکٹر و صدر جامعہ پروفیسر ڈاکٹر احمد سعد الاحمد نے شرکت کی اور افسران سے ملاقات کرکے ان کے مسائل اور تحفظات سنے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر احمد سعد الاحمد نے کہا کہ جامعہ کو آگے بڑھانے اور اسے ایک مثالی ادارہ بنانے کے لیے اتحاد اور …
بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد میں افسران کا اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد۔16ستمبر (اے پی پی):بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد میں افسران کا اجلاس منعقد ہوا جس میں قائم مقام ریکٹر و صدر جامعہ پروفیسر ڈاکٹر احمد سعد الاحمد نے شرکت کی اور افسران سے ملاقات کرکے ان کے مسائل اور تحفظات سنے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر احمد سعد الاحمد نے کہا کہ جامعہ کو آگے بڑھانے اور اسے ایک مثالی ادارہ بنانے کے لیے اتحاد اور باہمی تعاون بنیادی اہمیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ترقی کسی ایک فرد کی کوشش سے ممکن نہیں، جامعہ کی قیادت کو تمام شعبوں سے مشترکہ تعاون اور کاوشوں کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ عہدہ سنبھالتے ہی شعبہ جاتی ترقی کمیٹی کے امور پر کام شروع کیا گیا، جس کے نتیجے میں جامعہ میں ایک تاریخی ترقی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جبکہ آئندہ بھی اسی طرز عمل کو جاری رکھا جائے گا۔ صدر جامعہ نے افسران کی محنت اور لگن کو سراہتے ہوئے ان کی جانب سے پیش کیے گئے مختلف مسائل سنے اور یقین دہانی کرائی کہ جائز مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ اس موقع پر افسران کی جانب سے صدر جامعہ کو روایتی پگڑی بھی پیش کی گئی۔ افسران کی برادری نے اجتماع میں شرکت اور قیمتی وقت دینے پر پروفیسر ڈاکٹر احمد سعد الاحمد کا شکریہ ادا کیا۔







