گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا سے مزید 148 افراد جاں بحق ہوئے ہیں، این سی او سی

60

اسلام آباد ۔ 25 جون (اے پی پی)نیشنل کمانڈ اینڈ آ پریشن سنٹر سے جمعرات کوجاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا سے مزید 148 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ اب تک کورونا کے 81 ہزار 307 مریض صحت یاب ہوئے ہیں جوکہ اس وباءسے صحت یاب ہونے والوں کی نمایاں تعداد ہے۔ آزاد جموں وکشمیر اور گلگت بلتستان میں کورونا کا کوئی مریض وینٹی لیٹر پر نہیں ہے۔ ملک بھر میں 571مریض وینٹی لیٹر پر ہیں جبکہ ملک بھر میں میں کورونا مریضوں کے لئے 1542 وینٹی لیٹر مختص کئے گئے ہیں۔ ملک بھر میں بشمول24 جون کو 4044 سمیت کل ایکٹو کیسزکی تعداد ایک لاکھ 7760ہے۔ اب تک مجموعی طور پر ایک لاکھ 92 ہزار 970 کیسز سامنے آئے ہیں۔ جن میں سے پنجاب میں 71 ہزار 191، سندھ میں 74070، آزادجموں کشمیر 930، بلوچستان 9817، گلگت بلتستان 1365 اور خیبر پختونخوا میں 111710کیسزہیں۔کورونا سے 9303 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ سندھ میں اب تک کورونا وائرس سے 1161، پنجاب میں 1602، خیبر پختونخوا 869، اسلام آباد میں 115، بلوچستان میں 108، گلگت بلتستان میں 23، آزاد جموں وکشمیر میں 25 افرادجاں بحق ہوئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 21 ہزار 835 جبکہ مجموعی طور پر11 لاکھ 71 ہزار 976 ٹیسٹ کئے گئے۔ ملک بھر میں کورونا سے نمٹنے کی سہولیات سے آراستہ769 ہسپتالوں میں 5895 مریض زیر علاج ہیں۔