گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 1 ہزار 453 نئے کیسز،46 اموات رپورٹ ، نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سینٹر

اسلام آباد۔7اکتوبر (اے پی پی):گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث سندھ کے بعد پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں۔ ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 46 اموات ہوئیں جن میں سے 16 اموات وینٹیلیٹرز پر موجود مریضوں کی تھیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1 ہزار 453 افراد کے کووڈ۔ 19 ٹیسٹ مثبت آئے۔ملک کے 4 بڑے شہروں میں وینٹیلیٹرز پر کووڈ۔ 19 کے مریضوں کے تناسب کے لحاظ سے پشاور میں 35 فیصد,لاہور میں 40 فیصد،ملتان میں 76 فیصد اور سرگودھا میں 40 فیصد مریض ہیں۔

اسی طرح سے ملک کے چار بڑے شہروں میں آکسیجن کی سہولیات والے بستروں پر کورونا کے مثبت کیسز کے تناسب کے لحاظ سے ملتان میں 94 فیصد،بنوں میں 37 فیصد،صوابی میں 34 فیصد اور فیصل آباد میں 34 فیصد مریض ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 51 ہزار 343 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 14 ہزار 712, پنجاب میں 18 ہزار 304، خیبرپختونخوا میں 11 ہزار 642،اسلام آباد میں 5 ہزار 64، بلوچستان میں 694,گلگت بلتستان میں 337 ٹیسٹس, آزاد کشمیر میں 590 ٹیسٹ شامل ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 11 لاکھ 82 ہزار 894 ہو چکی ہے۔

بلوچستان,آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹر پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے لیے مختص وینٹیلیٹرز پر 384 مریض ہیں۔

ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 44 ہزار 395 ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 12 لاکھ 55 ہزار 321 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 34 ہزار 299, بلوچستان میں 33 ہزار 26, گلگت بلتستان میں 10 ہزار 338, اسلام آباد میں 1 لاکھ 5 ہزار 930، خیبر پختونخوا میں 1 لاکھ 75 ہزار 212،پنجاب میں 4 لاکھ 34 ہزار 647 اور سندھ میں 4 لاکھ 61 ہزار 869 مریض ہیں۔ملک بھر میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 28 ہزار 32 ہو چکی ہے۔

جن میں سے سندھ میں 7 ہزار 471 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 19 مریض ہسپتالوں میں اور ایک مریض گھر میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوئے، پنجاب میں 12 ہزار 744 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 15 مریض ہسپتالوں میں جبکہ 5 مریض گھروں میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،

خیبر پختونخوا میں 5 ہزار 613 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 5 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،اسلام آباد میں کل 930 اموات،بلوچستان میں کل 349 اموات، گلگت بلتستان میں 186 اموات، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 739 اموات جبکہ ایک مریض ہسپتال میں اس وائرس سے جاں بحق ہوا۔

اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 1 کروڑ 97 لاکھ 36 ہزار 872 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں کووڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 640 ہسپتالوں میں 3 ہزار 39 مریض زیر علاج ہیں۔