
اسلام آباد۔1اپریل (اے پی پی):گزشتہ24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث پنجاب کے بعد خیبرپختونخواہ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں۔
ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 98 اموات ہوئیں جن میں سے 29 اموات وینٹیلیٹرز پر موجود مریضوں کی تھیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 4 ہزار 974 افراد کے کووڈ۔ 19 ٹیسٹ مثبت آئے۔ملک کے 4 بڑے شہروں میں وینٹیلیٹرز پر کووڈ۔ 19 کے مریضوں کے تناسب کے لحاظ سے ملتان میں 67 فیصد،لاہور میں 67 فیصد،گوجرانوالہ میں 60 فیصد اور اسلام آباد میں 64 فیصد مریض ہیں۔
اسی طرح سے ملک کے چار بڑے شہروں میں آکسیجن کی سہولیات والے بستروں پر کورونا کے مثبت کیسسز کے تناسب کے لحاظ سے پشاور میں 84 فیصد،سوات میں 100 فیصد،گجرات میں 74 فیصد اور گوجرانوالہ میں 85 فیصد مریض ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 53 ہزار 127 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 9 ہزار 634، پنجاب میں 22 ہزار 624،
خیبرپختونخوا میں 8 ہزار 672، اسلام آباد میں 7 ہزار 564، بلوچستان میں 466،گلگت بلتستان میں 367، آزاد کشمیر میں 822 ٹیسٹ شامل ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 6 لاکھ 5 ہزار 274 ہو چکی ہے۔ بلوچستان،گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹرز پر نہیں ہے
جبکہ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے لیے مختص وینٹیلیٹرز پر 419 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 53 ہزار 127 ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 6 لاکھ 72 ہزار 931 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 12 ہزار 805, بلوچستان میں 19 ہزار 576, گلگت بلتستان میں 5 ہزار 33، اسلام آباد میں 58 ہزار 557, خیبر پختونخوا میں 88 ہزار 99، پنجاب میں 2 لاکھ 23 ہزار 181 اور سندھ میں 2 لاکھ 65 ہزار 680 مریض ہیں۔
ملک بھر میں کووڈ۔19 سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 14 ہزار 530 ہے جن میں سے سندھ میں 4 ہزار 502 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 5 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے۔ پنجاب میں 6 ہزار 427 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 54 مریض ہسپتالوں میں اور 8 مریض گھروں میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،
خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 363 جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 20 مریض ہسپتالوں میں جبکہ ایک مریض گھر میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوا،اسلام آباد میں کل 572 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 4 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،بلوچستان میں 208 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1 مریض ہسپتال میں اس وائرس سے جاں بحق ہوا،
گلگت بلتستان میں 103 اموات، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 355 اموات ،اسی دوران 2 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے۔اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 1 کروڑ 2 لاکھ 47 ہزار 374 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں کووڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 631 ہسپتالوں میں 3 ہزار 901 مریض زیر علاج ہیں۔